لاہور (مشرق نیوز) عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف 2روزہ دورے کیلئے کوئٹہ روانہ ہوگئے۔ نواز شریف اپنی رہائشگاہ جاتی امرا رائیونڈ سے سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہوئے۔
سابق وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں، نواز شریف کوئٹہ میں اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ نواز شریف سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے 20سے زائد اہم شخصیات کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت متوقع ہے۔ دورہ کوئٹہ کے موقع پر مسلم لیگ (ن) اور بی اے پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاہدوں کا امکان ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد پارٹی کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔
قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف دورہ کوئٹہ کیلئے روانہ


















