راولپنڈی،ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کےخلاف کارروائی کے دوران دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 سپاہی شہید ہوگئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اور 13 نومبر کی رات سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی اطلاع پر کارروائی کی اس دوران سکیورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو جوان شہید ہوئے،آئی ایس پی آر کے مطابق 25 سالہ عبداللہ مردان جبکہ 19 سالہ سپاہی محمد سہیل تھرپار کر کے رہائشی تھے جنہوں نے شہادت کو گلے لگایا،ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کے قلع قمع کیلئے اطراف کے علاقوں میں بھی آپریشن کے دائرے کو بڑھا دیا گیا ہے،آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں جبکہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں نجی آئل اینڈ گیس کمپنی کے کیمپ آفس پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک ملازم جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے،ریسکیو 1122 کے ترجمان نے ملازم کے جاں بحق ہونے اور دیگر کے زخمی ہونے سے متعلق تصدیق کی، واقعہ درہ زندہ علاقے میں پیش آیا، زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کےلئے ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
شمالی وزیر ستان میں آپریشن،2سپاہی شہید،دہشت گرد ہلاک ،ڈی آئی خان:گیس کمپنی کے قافلے پر حملہ،ملازم جاں بحق

















