آئی ایم ایف سے مذاکرات میں نیا بریک تھرو،کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا،پلان شیئر
اسلام آباد(بیورورپورٹ) نگراں حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں بڑا بریک تھرو سامنے آگیا جس کے مطابق عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،ذرائع کے مطابق نگراں حکومت نے آئی ایم ایف کو آمادہ کیا ہے کہ وہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گی، ٹیکس ہدف 9415 ارب روپے پر ہی برقرار رہے گا،ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے 9415 ارب کے ٹیکس ہدف کے حصول کا تحریری پلان دےدیا ہے، ایف بی آر نے 9415 ارب ٹیکس ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے اس کے علاوہ رئیل سٹیٹ سیکٹر سے ٹیکس چوری کے خاتمے کی بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے،ایف بی آر نے کہا ہے ریئل سٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری کا خاتمہ معیشت کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرادی گئی ہے ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے ٹیکس حکام انتظامی اقدامات بہتر بنائیں گے۔

















