اسلام آباد (بیورورپورٹ)اماراتی ریئل سٹیٹ کمپنیوں نے پاکستان میں 25 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ بنا لیا۔
المیر، حبیب گروپ اور مارک سٹون کمپنیوں کے وفد نے کہاپاکستانی کاروباری گروپ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان (اے بی اے ڈی) کے ذریعے 20 سے 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگا۔
مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز سردار قیصر حیات نے کہا تعمیراتی شعبے میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری سے نہ صرف خوشحالی آئے گی بلکہ رہائشی سہولیات کے بین الاقوامی معیار کو بھی متعارف کرایا جائے گا،بیرون ملک مقیم پاکستانی 20 سے 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں،سیاسی و عسکری قیادت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے تحفظ کی یقین دہانی کرادی ۔
اماراتی ریئل سٹیٹ کمپنیوں کا پاکستان میں 25 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ


















