لاہور :( ) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بعض علاقوں میں سموگ کے باعث مارکیٹیں اور دکانیں زبردستی بند کرانے کا نوٹس لے لیا۔
محسن نقوی نے کہا 10نومبر کو مارکیٹیں اور دکانیں بند کرانے کا کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا اگر پولیس کی جانب سے زبردستی مارکیٹیں یا دکانیں بند کرائی گئیں تو سخت ایکشن ہو گا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا سموگ کی وجہ سے صرف ہفتے کے روز دکانیں اور مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
بارش اور حکومت پنجاب کے اقدامات کے باعث سموگ میں نمایاں کمی آئی ، تعاون پر تاجربرادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
نگران وزیراعلیٰ نے مزید کہا سموگ سے نمٹنا قومی ذمہ داری ہے اور سب نے ملکر لاہور و دیگر شہروں کو رہنے کے قابل بنانا ہے۔
وزیراعلیٰ کا مارکیٹیں اور دکانیں زبردستی بند کرانے کا نوٹس

















