گوداموں سے برآمدغذائی اشیاءکی یوٹیلیٹی سٹورز کو 50فیصد قیمت پر فروخت

اسلام آباد(بیورورپورٹ)یوٹیلیٹی سٹورز کو غذائی اشیائ50فیصد قیمت پر فروخت کی جائیں گی،ایف بی آر نے کسٹمز جنرل آرڈر میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف گوداموں سے برآمد ہونےوالی ذخیرہ شدہ چینی و دیگر اشیا ترجیحی طور پر یوٹیلیٹی سٹورز کو فروخت کی جائیں گی،یوٹیلیٹی سٹورز کی عدم دلچسپی پر برآمد کی گئی اشیا کی نیلامی ہوگی، ضبط شدہ اشیا اجناس کی نیلامی کسٹمز رولز کے مطابق ہوگی۔