وزیرآبادانتظامیہ کے چھاپے،ون ڈش کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے

وزیرآباد(مہر عاطف یاسین )حکومت پنجاب کے احکامات ون ڈش کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر سلیم آسی کی کاروائی، ہزاروں روپے جرمانہ کیا گیا۔

جی ٹی روڈ پر واقع نجی مارکیز پر چھاپہ حکومت کی جانب سے عائد ون ڈش کی سرعام خلاف ورزی پر چھاپہ مار کر جی ٹی روڈ پر واقع 2 نجی مارکیز کی جانب سے مہمانوں کو سرعام ون ڈش کی خلاف ورزی پر کاروائی کرتے ہوئے پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے اسٹنٹ کمشنر محمد سلیم آسی نے تحصیلدار ہمایوں خالد کے ہمراہ اس بات کی تنبیہ کی گئی آگر دوبارہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی تو انکے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔