لاہور(مقصود خالد)وزارت صحت پنجاب دعوے دھرے رہ گئے،سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ کے باوجود غریب مریض 10روپے کی دوا کو ترس گئے۔
وزارت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ ہوجائے اور سپیلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے پنجاب کے 174 سے زائد سرکاری ہسپتالوں میں حکومت کی ہدایت پر ری ویمپنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا جس کا بنیادی مقصد غریب مریضوں کو ان کی دہلیز پر علاج کی تمام تر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کرنا ہے اس تناظر میں دونوں وزراءصحت نے دعویٰ کیا پنجاب کے تمام ٹی ایچ کیو ،ڈی ایچ کیو اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں ری ویمپنگ کا سلسلہ مکمل ہوچکی ۔
دوسری جانب آج بھی مریض صوبائی دارالحکومت سمیت دیگر اضلاع میں قائم ہسپتالوں میں مفت علاج اور مفت ادویات کےلئے خوار ہورہے ہیںاور10 روپے کی مفت دوا بھی ان کو نہیں مل رہی جس پر مریضوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے جھوٹے دعویداروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سرکاری ہسپتالوں میںمریض خوار،10روپے کی دوا کو بھی ترس گئے



















