ڈسکہ(اقبال شاہد)ڈسکہ اورا سکے گردنواح میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ سے صارفین کو شدید مشکلات کاسامنا محلہ بھاٹانوالہ ‘گلہ شہیداں ‘محلہ اسلام پورہ ‘گلہ تیلیانوالہ ‘سمبڑیال روڈ‘مچھلی بازار ‘بازار ٹھٹھیاراں ‘محلہ حق پورہ ‘ڈسکہ کلاں ‘محلہ ٹوٹیانوالہ ‘محلہ رائے والا ‘ماڈل ٹاﺅن ‘کالج روڈ ‘محلہ نور پورہ ‘محلہ حاجی پورہ ‘محلہ رحمان پورہ ‘سوہاوہ ودیگر میں صبح کے وقت سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے خواتین کوکھانا پکانے میں شدید دشواری کاسامنا کرناپڑتا ہے۔
بچوں کو صبح کے وقت بغیر ناشتہ کئے ہی سکول جانا پڑتا ہے علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ گرمیوں میں بجلی نہیں ہوتی اور سردیوں میں سوئی گیس نہیں ہوتی مگر بھاری بل آجاتے ہیں محکمہ سوئی گیس کے ارباب اختیار سوئی گیس لوڈشیڈنگ پرتوجہ دیں ورنہ عوام احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔
ڈسکہ اور گردونواح میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ میں شدید اضافہ، شہری پریشان
















