اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے یک جان ہو کر خون کے آخری قطرے تک ملک کا دفاع کریں گے ،دہشتگردی کی حالیہ لہر پاکستان کو دوبارہ بے یقینی و عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ہے۔
سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہاڈی آئی خان، پسنی اور میانوالی میں حملہ آور دہشتگردوں کے نام الگ ضرور ہوں گے لیکن پس پردہ دشمن ایک ہی ہے،تمام سول و ملٹری ادارے یک جان ہو کر خون کے آخری قطرے تک ملک کا دفاع کریں گے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
یک جان ہو کر خون کے آخری قطرے تک ملک کا دفاع کریں گے ،وزیر داخلہ

















