ہالینڈ کو شکست ،افغانستان کی سیمی فائنل کی طرف پیش قدمی

لکھنو (ایم این پی)افغانستان نے ہالینڈ کو7وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ میں چوتھی کامیابی سمیٹ لی اور سیمی فائنل کی دو ڑ میں شامل ہوتے ہوئے ایک بار پھرپاکستان کو پیچھے دھکیل کر پوائنٹس ٹیبل پر5ویں پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

لکھنو میں کھیلے گئے میچ میں ہالینڈ کے کپتان سکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پوری ٹیم صرف179رنز پر چلتی بنی،سائبرانڈ سے سب سے زیاد ہ58سکور بنائے،180 رنز کا ہدف افغانستان نے 32 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

حشمت شاہدی 56 رنز کےساتھ ناقابل شکست رہے،افغانستان نے جیت کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کےساتھ پھر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی اور پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا۔