انتخابات 8 فروری کو ہوں گے: چیف جسٹس

اسلام آباد: ( ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔


جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔


سپریم کورٹ ن حکم نامے میں کہا صدر مملکت اور الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پورے ملک کی تاریخ دے دی، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں نے اتفاق کیا انتخابات کا انعقاد بغیر کسی خلل کے ہو گا۔

حکمنامے میں مزید کہا گیا اٹارنی جنرل نے بھی 8 فروری کو عام انتخابات پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔