فیصل آباد(بیورورپورٹ)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیراہتمام پرانی سبزی منڈی نزد بابر سینما رحمانیہ روڈ پر وسیع وعریض پارک کے قیام کے لئے تعمیراتی عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے موقع پر جاکر فیتہ کاٹ کر میگا پراجیکٹ کے تعمیراتی عمل کا افتتاح کیااورسٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹ پر عملدرآمد بارے بریفنگ لی۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 43 کنال 8 مرلہ اراضی پر 32 کروڑ روپے کی لاگت سے وسیع وعریض پارک 3 ماہ کے مختصر وقت میں مکمل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پارک کے قیام سے بڑی آبادی کو معیاری تفریحی سہولیات میسر آئیں گی۔انہوں نے پی ایچ اے کو پراجیکٹ پر تیز رفتار عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موقع پر موجود رہ کر تعمیراتی مراحل کی مسلسل نگرانی کی جائے۔ڈی جی پی ایچ اے ضمیر حسین نے بتایا کہ پارک میں آہنی چار دیواری ، اندرونی وبیرونی واک وے ٹریک،آﺅٹ ڈورجم سیٹ،بچوں کے لئے تفریحی جگہ،فوارے،تاریخی ورثہ پر مشتمل باغ،پبلک واش رومز،الیکٹریکل ومکینیکل ورک،ہارٹیکلچر ورک،فوڈ کورٹ اور پارکنگ ایریا ودیگر تفریحی سہولیات پارک کے منصوبہ میں شامل ہیں۔
اہل علاقہ نے پارک کا کام شروع ہونے پر ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ علاقہ عرصہ دراز سے پارک کی سہولت سے محروم تھا اب پارک کے قیام سے لوگوں اور بچوں کو معیاری تفریحی سہولت میسر آئے گی۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















