آل راﺅنڈ فہیم اشرف بھی دلہا بننے کیلئے تیار،25نومبر کو شادی طے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آل راﺅنڈ فہیم اشرف بھی دلہا بننے کیلئے تیار،25نومبر کو شادی کی تاریخ طے پاگئی۔

ذرائع کے مطابق فہیم اشرف کی مہندی تقریب 23 نومبر، بارات 25 ،ولیمہ 26 نومبر کو ہوگی،شادی کی تقریب نارووال جبکہ ولیمہ تقریب پھول نگر میں ہوگی،شادی کا کارڈ بھی منظر عام پر آگیا ۔