اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ سے ہوگا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے90 روز میں انتخابات کیس پر سماعت کی۔
سپریم کورٹ کے حکم نامے کے مطابق الیکشن کمیشن صدر مملکت سے ملاقات کر کے جمعہ کے روز عدالت کو آگاہ کرے جبکہ صدر مملکت اور الیکشن کمیشن مشاورت کر کے دستاویز عدالت میں پیش کریں۔
حکم نامے کے مطابق الیکشن کمیشن صدر مملکت سے آج ہی ملاقات کرے اور دونوں مل کر حتمی تاریخ کا تعین کریں،نہیں کہہ رہے کون تاریخ دے گا۔
عدالت عظمیٰ نے کہا انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو جانے پر تصور کیا جائے پتھر پر لکیر ہے، الیکشن کی تاریخ بدلنے نہیں دیں گے، اسی تاریخ پر انتخابات یقینی بنوائیں گے، عدالت اپنے فیصلے پر عمل درآمد کرائے گی۔
عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ سے ہوگا، چیف جسٹس

















