ہارون آباد: تحصیل آفس کی رجسٹری برانچ میں پرپراٹی ڈیلرز اور ٹاﺅٹ مافیا کا راج

ہارون آباد (طاہر ندیم ) ہارون آباد تحصیل آفس کی رجسٹری برانچ میں پراپرٹی ڈیلرز کے بھیس میں چٹی دلالوں اور ٹاو¿ٹ مافیا نے ڈیرے جما ئے ہوئے ہے جن کا کام دکان مکان رقبہ جات اور ہمہ قسم کی رجسٹری اور جائیداد کی منتقلی کےلئے عوام الناس سے رجسٹری برانچ اور متعلقہ حکام کے نام پر بھاری رقوم لے کر اور متعلقہ اہلکاروں کو بلیک میل ناجائز درخواست بازی اور انکوائری اور دیگر طریقے سے پریشر ڈال کر کام کروانا اور رقوم خود ہڑپ کرنا ہے بعض اوقات یہ بلیک میلر مافیا سرکاری فیس ہڑپ کرنے کے لیے غلط بیانی سے کام لے کر حکومت کو کروڑ وں روپیہ کا نقصان پہنچاتے ہیں۔

تحصیل انتظامیہ ٹاو¿ٹ مافیا کے آگے بے بس نظر آتی ہے یہ ٹاو¿ٹ مافیا شیڈول ریٹ کی مد میں پٹواریوں کو بلیک میل کر کے لاکھوں روپے کے حکومتی ٹیکس کم کرواتے ہیں اور مکمل تیار عمارت کو خالی پلاٹ ظاہر کر کے اس کی رجسٹری کے لیے سر توڑ کوشش کرتے ہیں جبکہ پلاٹ مالکان شیڈول ریٹ لگنے کے باوجود ان ٹاو¿ٹ مافیا کی وجہ سے سستی رجسٹری سے محروم رہتے ہیں شہریوں نے ڈی سی او بھاولنگر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد سمیت اعلیٰ حکام سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے رجسٹری برانچ کو ٹاو¿ٹ مافیا کے چنگل سے آزاد کروانے کے ساتھ ساتھ ٹاو¿ٹ مافیا کا داخلہ بھی ممنوع قرار جانے کا مطالبہ کیا ہے۔