اسلام آباد(بیورورپورٹ)قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عرفان سعادت سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوگئے،وزارت قانون و انصاف نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جسٹس عرفان سعادت کے تقررسے سپریم کورٹ میںکل ججز کی تعداد 16 ہوگئی، ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں ایک اور جج کی تعیناتی کیلئے جلد جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کیا جائےگا۔
قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عرفان سعادت سپریم کورٹ کے جج مقرر
















