عوام کیلئے ٹھنڈی ہوا کاجھونکا،ایل پی جی10روپے کلو سستی

لاہور(کامرس رپورٹر)عوام کیلئے ٹھنڈی ہوا کاجھونکا،اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کلو کمی کردی،نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

کمی کے بعد ایل پی جی 261 کی بجائے 251روپے کلو، گھریلو سلنڈر 3080کی بجائے 2962اور کمرشل سلنڈر11849 روپے سے کم ہوکر 11397 روپے میں دستیاب ہوگا۔

ایل پی جی کی سرکاری پیداواری قیمت میں 8437 روپے فی میٹرک ٹن کمی کی گئی ،اوگرا نے کہاڈالر کی قیمت کنٹرول ہونے کے باعث ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہوئی۔