اسلام آباد(بیورورپورٹ)فیض آباد دھرنے کے دوران حکام اور مجھ پرفیض حمید کا شدید دباوتھا، سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے بیان حلفی کےساتھ جواب جمع کرا دیا۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں ابصار عالم نے کہا فیض آباد دھرنے کے دوران بطور چیئرمین پیمرا مجھ پر اور حکام پرسابق ڈی جی سی فیض حمید کا شدید دباو تھا، انہوں نے صحافی نجم سیٹھی کےخلاف ایکشن لینے کےلئے دباو ڈالا ،فیض حمید نے حسین حقانی پر پابندی عائد کرنے کےلئے بھی دباو ڈالا لیکن مطالبہ پورا نہیں کیا گیا،فیض حمید وماتحت افسر ٹی وی چینلز پر دباو ڈالتے رہے، اپریل 2017 میں شدید دباو کی وجہ سے اس وقت کے وزیراعظم ،چیف جسٹس اور آرمی چیف کو خط بھی لکھا جس میں بتایاپیمرا حکام کو ہراساں و مفلوج کیا جا رہا ہے۔
سابق چیئرمین پیمرا نے کہاپریس کانفرنس کرکے دھمکی آمیز فون کالز کا سلسلہ بے نقاب کیا ، مئی 2017 میں2چینلزکو اصل نمبروں پر بحال کیا، پیمرا قانون کی خلاف ورزی پر نجی چینل بند کیا تو فیض حمید نے بلا کر باقی چینلز بھی بند کرنے کا کہا، 25 نومبر 2017 کو مریم اورنگزیب نے رابطہ کر کے تمام ٹی وی چینلز پر پابندی عائد کرنے کا کہا تو انہیں بتایا کابینہ منظوری کے بعد حکومتی ہدایات پر چیلنز بند کرسکتے ہیں ورنہ نہیں۔
ابصار عالم نے کہااس وقت کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایات پر فیض آباد دھرنے کے دوران تمام ٹی وی چینلز بند کیے، فیض آباد دھرنے کے دوران نجی چینل بند کرنے کے جرم میں 2 سال بعد چیئرمین پیمرا کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، میرا بیان حقائق پر مبنی ہے جن کو بیان حلفی کے ساتھ جمع کرا رہا ہوں،سابق چیئرمین پیمرا نے استدعا کی استدعا ہے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں بیان حلفی کےساتھ جمع جواب ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔
فیض آباد دھرنے کے دوران حکام اور مجھ پرفیض حمید کا شدید دباو تھا، ابصار عالم
















