اسلام آباد(بیورورپورٹ)نوازشریف کو حفاظتی ضمانت نیب اور اپیلیں پنجاب حکومت کے فیصلے پر بحال کیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلے میں کہا گیانواز شریف کی حفاظتی ضمانت نیب اور اپیلیں پنجاب حکومت کے فیصلے کی وجہ سے بحال کی گئیں ،16 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جاری کیا۔
ہائیکورٹ نے کہانواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے، نواز شریف کی اپیلوں کو میرٹس پر سن کا فیصلہ کیا جائےگا، عدالت کے 19 اکتوبر کے عبوری ریلیف کے باعث نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا گیا،فیصلے میں کہا گیانواز شریف کو گرفتار نہ کرنے کے عبوری ریلیف میں 2دن کا اضافہ کیا گیا، نواز شریف کو حفاظتی ضمانت نیب کے واضح اور غیر مبہم موقف کی وجہ سے دی گئی، نیب نے کہا نواز شریف کی گرفتاری نہیں چاہیے۔
فیصلے میں کہا گیا نواز شریف نے اپیل بحالی کی درخواست دی، عدالت نے 24 اکتوبر کو نوٹس جاری کیا اور 26 کو نواز شریف کی اپیل بحالی کی درخواست کو منظور کیا،پنجاب حکومت نے سی آر پی سی سیکشن 401 (2) کے تحت سزا معطل کی، العزیزیہ ریفرنس میں پنجاب حکومت کی جانب سے سزا معطل ہو چکی، ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطلی کا فیصلہ بحال کیا جاتا ہے۔
نواز کو حفاظتی ضمانت نیب اور اپیلیں پنجاب حکومت کے فیصلے پر بحال کیں،ہائیکورٹ
















