رائیونڈ عالمی اجتماع کا پہلا مرحلہ کل سے شروع، قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری

رائیونڈ (نامہ نگار) رائیونڈ عالمی اجتماع کا پہلا مرحلہ کل سے شروع ہوگا جس میں شرکت کیلئے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،5لاکھ افراد کے قےام وطعام کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ۔تفصےلا ت کے مطابق تبلےغی جماعت کا عالمی اجتماع جمعرات کے روز بعداز نماز عصر ابتدائی بےان امےر جماعت مولانا نذر الرحمان شروع ہو جائےگا اور اتوار کی صبح اختتامی دعا پر اختتام پذےر ہوگا ،شرکاءاجتماع کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے، 150سے زائد ممالک کے سےنکڑوں مندوبےن غےر ملکی مہمانوں کےلئے بنائے حلقہ بےرون مےں پہنچ چکے ہےں جبکہ غےر ملکی مہمانوں کی رہنمائی کےلئے علامہ اقبال انٹر نےشنل ائےر پورٹ پر استقبالےہ کےمپ قائم کردےا گےا ہے۔ اسی طرح کراچی سمےت ملک کے دےگر حصوں سے بذرےعہ رےل گاڑی آنےوالے زائرےن کےلئے پلےٹ فارم نمبر 1پر استقبالےہ کےمپ قائم کردےا گےا ہے جہاں مہمانوں کےلئے نماز اور ٹرانسپورٹ کا خصوصی انتظام کےا گےا ہے ۔امسال صوبائی حکومت کی جانب سے غےر مناسب انتظامات پر شرکاءکو شدےد مشکلات درپےش آرہی ہےں، تبلےغی اجتماع گاہ سندر روڈ تا رےلوئے سٹی پھاٹک پر سڑک کی تعمےر و مرمت نہ ہونے سے شرکاءاجتماع کو شدےد پرےشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔دوردراز سے آآنے والے بزرگ زائرےن ٹوٹی سڑکوں پر حکومت پنجاب کو کوستے نظر آرہے ہےں۔ اسی طرح مےٹروپولےٹن کارپوےشن افسران کی نااہلی کی وجہ سے شہرکی تمام سڑکےں ابھی تک روشن نہےں ہو سکیں صرف پنڈال مےں لگائے جانے والے جنرےٹر پر توجہ فوکس کی جارہی ہے ،صفائی ستھرائی کے کام کیلئے اےم ڈبلےو اےم سی کی مشےنری بھی منظر عام سے غائب ہے ،گزشتہ سال بنائی گئی سڑکوں پر مٹی جمی ہوئی ہے۔ مکےنےکل سوےپر سمےت دےگر ضروری مشےنری نہ ہونے سے سڑکوں پر دھول اُڑرہی ہے جس سے شرکاءاجتماع کو سانس لےنے مےں دشواری پےش آرہی ہے ،عالمی اجتماع کے موقع پر صوبائی حکومت نے ڈنگ ٹپاﺅ پالےسی اپنا رکھی ہے ۔ضلعی انتظامےہ کی غفلت کے باعث ٹرانسپورٹرز منہ مانگے کرائے وصول کررہے ہےں اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کی شکاےات عام ہےں۔ مقامی تبلےغی رہنماﺅں نے انتظامےہ کو شدےد تنقےد کا نشانہ بناتے ہوئے تمام تر سہولےات کی فوری فراہمی کا مطالبہ کےا ہے ۔