راولپنڈی (مشرق نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے بشریٰ بی بی کے ہمراہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں بھی موجود تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی ملاقات کے دوران مقدمات اور موجودہ سیاسی حالات سے پی ٹی آئی چیئرمین کو آگاہ کریں گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کو چیئرمین پی ٹی آئی سے 2 بجے کے بعد ملنے دیا جائیگا۔
یاد رہے جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کو منگل اور جمعرات کے دن دوپہر 2 بجے کے بعد ملاقات کی اجازت دے رکھی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی سے اہلیہ اور بہنیں ملنے اڈیالہ جیل پہنچ گئیں

















