ملک بھر میں بجلی چوروں سے 26 ارب سے زائد وصولی،لیسکو کا کریک ڈاﺅن بھی جاری

لاہور+ اسلام آباد (خبرنگار+ بیورو رپورٹ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بجلی چوروں کے خلاف 51روز سے جاری مہم کے دوران10540بجلی چوروں کو گرفتار اور20 ہزار سے زائد کیخلاف مقدمات درج کرائے گئے، ترجمان لیسکو کے مطابق مہم کے دوران بجلی چوروں کو اب تک 5کروڑ2لاکھ91ہزار830 یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت ایک ار ب 86 کروڑ 38 لاکھ 32 ہزار 884 روپے بنتی ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں کل241کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے142کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔ پکڑے جانیوالے کنکشنوں میں 11کمرشل،3انڈسٹریل، ایک زرعی اور226 ڈومیسٹک تھے۔24 گھنٹوں کے دوران چارج کئے گئے یونٹس کی مالیت ایک کروڑ47لاکھ 48ہزار864روپے بنتی ہے۔ دوسری طرف ملک بھر میں انسداد بجلی چوری مہم کے دوران آپریشن میں 26 بلین سے زائد جرمانہ وصول اور53 ملازمین معطل کئے گئے ہیں۔حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کے فیصلے کے مطابق ملک بھر میں انسداد بجلی چوری مہم کے دوران آپریشن میں 26 بلین سے زائد جرمانہ وصول، 53 ملازمین معطل اور 10 ہزار سے زائد افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ماہ اکتوبر کے اعداد وشمار کے مطابق لیسکو نے بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کے دوران 4497ملین وصول اور 4026 مجرم گرفتار کئے۔ گیپکو نے251 ملین پاکستانی روپے وصول اور 1001 مجرمان گرفتار کئے۔فیسکو نے آپریشن کے دوران 377 ملین روپے وصولی کا تخمینہ لگایا اور 1258 افراد گرفتار کئے۔آئیسکو نے کریک ڈاو¿ن کے دوران 139 افراد کو گرفتار کیا جبکہ 220 ملین روپے وصول کئے۔میپکو نے بجلی چوروں سے 981 ملین جبکہ پیسکو نے 3747 ملین روپے جرمانہ وصول کیا۔ حیسکو نے 3083 ملین، سیپکو نے 2007 ملین اور قیسکو نے 593 ملین روپے جرمانہ وصول کیا۔آپریشن کے دوران میپکو نے 1905، پیسکو نے 1215، حیسکو نے 48، سیپکو نے 98اور قیسکو نے 32مجرمان گرفتار کئے۔