بھارت اور فلسطین نہتے، معصوم مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں :چوہدری سرور/ شافع حسین

لاہور (اپنے نمائندے سے) مسلم لیگ (ق) کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور اور شافع حسین نے کہا ہے کہ اقوام عالم کو غزہ پر حملوں کا نوٹس لینا چاہئے، فلسطینیوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلم امہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیل کے غزہ پر حملوں کو روکنے کیلئے اقدامات کرے۔ اسرائیل اگر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل پیرا نہیں ہوتا تو اس پر فوری پابندیاں لگائی جائیں۔ لاہور پریس کلب کے باہر فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے کئے مظاہرے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ق) پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاث کریں، کشمیر میں بھارت جبکہ فلسطین میں اسرائیل نہتے مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ فلسطین کو رہنے کا آزاد رہنے کا پورا حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کو اتنے عرصے گزرنے کے بعد بھی آزاد رہنے کا حق نہیں ملا ہے۔ سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ امریکہ اور یورپی حکومتیں اسرائیل کیساتھ کھڑی ہیں جبکہ ان کی عوام فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔پوری دنیا میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے ہونے کے باوجود وہ خون کی ہولی کھیلنا بند نہیں کر رہا، اگر اسرائیل اقوام متحدہ کی بات نہیں مانتا تو اس پر پابندیاں لگائی جائیں، چوہدری سرور نے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کو ان کی ازاد مملکت مہیا کرنے کیلئے تمام مسلم امہ کو یکجا ہونا ہو گا، صرف زبانی دعوﺅں سے کام نہیں بنے گا، انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین کی ازادی تک ان کے ساتھ رہیں گے۔ چوہدری سرور نے کہا کہ اسرائیل کی بربریت سے 7 ہزار سے زائد بچے اور نہتے مسلمان شہید ہو چکے ہیں، یہ ہمارے لئے شرم کا مقام ہے کہ جب اسرائیلی بربریت چل رہی یے اس وقت ہم خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، اسرائیل نے 1948ءسے لیکر اب تک 75 فیصد علاقے پر غیر قانونی طور پر قبضہ جما رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح فلسطین میں اسرائیلی بربریت جاری ہے، کیا ایسا کوئی اور ملک کر سکتا یے، انہوں نے بتایا کہ وہ برٹش پارلیمنٹ کے ممبر کے طور پر دس دفعہ فلسطین کا دورہ کر چکے ہیں، میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ غزہ میں 2.2 ملین لوگ ایک جیل میں رہ رہے ہیں، بچے بھوک اور گولیوں سے مر رہے ہیں، فلسطین میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد تک میسر نہیں ہے، چوہدری سرور کے مطابق فلسطین کی عوام صرف ایک زمین کے ٹکڑے کیلئے قربانیاں نہیں دے رے ہیں بلکہ وہ بیت المقدس کی ازادی کے لئے شہادتین نوش کر رہے ہیں، بیت المقدس کی آزادی صرف فلسطینی عوام کی نہیں بلکہ ساری مسلم امہ کی ذمہ داری ہے۔