لاہو ر(ہیلتھ رپورٹر، خبر نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مقامی ہوٹل میں وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس ٹیم پنجاب کا اہم حصہ ہیں،پرائمری ہیلتھ کے ہسپتالوں کی حالت کافی بہتر ہے،سپیشلائزڈ ہیلتھ کے ہسپتالوں کی بہتری کےلئے کافی کام کرنا ہوگا، کئی سالوں سے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے ہسپتالوں کی بہتری پر کام نہیں کیا گیا، ہسپتالوں کے دورے کرنے پرمعلوم ہوا ہسپتالوں کی زبوں حالی کے ذمہ دار ڈاکٹرز نہیں ہیں، حکومت اگر ہسپتال میں نئے بیڈ نہیں دے گی توڈاکٹرز کو ٹوٹے ہوئے بیڈز پر علاج کرنا پڑے گا، حکومت اگر مناسب تعداد میں وینٹی لیٹر اور مشینری فراہم نہیں کرے گی تو ڈاکٹرز علاج نہیں کر پائیں گئے اگر ہسپتال کی 20،20سال اپ گریڈیشن نہیں ہوگی تو یہی بری حالت ہوگی جو ابھی ہے، ہسپتالوں کے بہتر معیار کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، کوشش ہے جیسا میو ہسپتال میں موک روم بنایا ہے ویسے پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں بنائے جائیں،تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے اجلاس میںپنجاب کابینہ نے شرکت کی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 3گھنٹے طویل اجلاس میں عوام کی فلاح و بہبود کےلئے جاری 43 ترجیحی منصوبوں پر پیشرفت کاجائزہ لیا اور ڈر¶ن فوٹیج کے ذریعے 43 منصوبوں پر ڈویلپمنٹ پراگریس کا مشاہدہ کیا ،ہر پراجیکٹ کے انتظامی ومالیاتی امور کا جائزہ لیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جاری ترقیاتی منصوبوں کو ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی،وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا شاہدرہ ملٹی گریڈ فلائی اوور منصوبے پر کام 92فیصد، امامیہ کالونی اوور ہیڈ برج پر 65فیصد مکمل ہوچکاہے،اکبر چوک فلائی اوور اوربیدیاں انڈر پاس کی تعمیر 80فیصد مکمل ہوچکی ہے، مین بلیوارڈ گلبرگ تا والٹن روڈ 80فیصد، گھوڑا چوک فلائی اوور34فیصد مکمل ہوچکاہے، وزیراعلی نے فیصل آباد میں عبداللہ پور فلائی اوور اور جھنگ میں جناح پارک پر کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کی،بریفنگ میں بتایا گیا رنگ روڈ سدرن لوپ پر 31فیصد،واہنڈو انٹرچینج گوجرانوالہ پر 55فیصد، گجومتہ تا قصور فیروز پور روڈ پر 51فیصد مکمل ہوچکا ہے، ملتان شجاع آبادفلائی اوور،ڈویژنل لیول ای رجسٹریشن آفس اور نئے جی او آر کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا،سروسز ہسپتال،گنگارام ہسپتال، لیڈی ولیگٹن، میو ہسپتال،جنرل ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا گیا،لاہور چڑیا گھر او رسفاری پارک کی اپ گریڈیشن اور تعمیر وبحالی پر رپورٹ پیش کی گئی،وزیراعلی محسن نقوی نے با با بلھے شاہ ؒ، شاہ شمس تبریز ؒ، بابا فرید ؒ او ردربار بی بی پاکدامن ؒ کی اپ گریڈیشن کو تیز کرنے کی ہدایت کی،وزیراعلی پنجاب محسن نقوی علی الصبح نواز شریف انٹرچینج بیدیاں روڈ انڈرپاس پہنچ گئے،صوبائی وزراءمنصور قادر، عامر میر اور اظفر علی ناصر بھی ہمراہ تھے ،وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے مسلسل دوروں سے انڈرپاس کی کھدائی کا کام مکمل جبکہ اندرونی سڑکوں پر کنکریٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے،وزیراعلی نے پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اورانڈرپاس کے بیڈ پر جاری کاموں کا معائنہ کیا،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے انڈر پاس کی دیواروں کے تعمیراتی کام کو چیک کیا اورمنصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی،وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے غازی روڈ سٹاپ فیروز پور روڈ کا اچانک دورہ کیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی غازی روڈ سٹاپ پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر دیکھ کر گاڑی رکوائی اور نیچے اتر آئے،وزیر اعلی محسن نقوی نے بیچ چوک میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیااورفوری طور پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملے کو طلب کیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سٹرک پر کوڑا کرکٹ اور ملبہ پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ایل ڈبلیو ایم سی کو کوڑا کرکٹ اٹھانے کی ہدایت کی۔
ہسپتالوں کے بنیادی مسائل حل کرینگے:محسن نقوی

















