سرگودہا (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے اچانک جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کر کے مسافروں کو فراہم کردہ سہولیات اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر کرایوں میں دیئے ریلیف پر عمل درآمد کا جائزہ لیا اور واضع کیا کہ مسافروں سے کرایہ کی وصولی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کپٹین شعیب علی نے صبع سویرے جنرل بس اسٹینڈ کا اچانک دورہ کر کے مسافروں کو فراہم کردہ سہولیات اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی کمی کر کرایوں میں دئیے گے ریلیف پر عمل درآمد کا جائزہ لیا اور واضع کیا کہ زائد کرایہ وصولی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد طاہر ملک کو ہدایت کی کہ بس اسٹینڈز کی تزئین وآرائش پر توجہ دیں جس میں مسافر خانوں اور ٹائلٹ بلاکس کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مرد و خواتین کیلئے الگ مسافر خانہ اور ٹائلٹ بلاکس کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے صفائی کے نظام کو مذید بہتر بنانے اور معلوماتی کاونٹرز بنا کر با اخلاق عملہ تعینات کرنے کا حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس اسٹینڈز پر کھانے پینے کی معیاری اشیاءکی ٹک شاپس بنانے اور تمام اسٹینڈز پر ٹرانسپورٹ کے معلوماتی بینراور کرایہ کے پینا فلیکس نمایاں جہگوں پر آویزاں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ ناقص گاڑیوں کو ہرگز روڈ پر نہ لایا جائے اور تمام اسٹینڈ پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے فٹنس کو یقینی بنایا جائے ، ان کا کہنا تھا کہ دھواں چھوڑ کر سموگ اور آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر سرگودھا کادورہ جنرل بس سٹینڈ،کرایو ں میں ریلیف پر عملدرآمد کی جائزہ
















