اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، انشاءاللہ مشترکہ کوششوں سے جلد دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہوگا۔ اپنے بیان میں سپیکر نے آپریشن کے دوران بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے سپاہیوں عبدالکریم اور بنارس خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ سپیکر نے شہدا کے درجات کی بلندی کےلئے دعا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ملک دشمن شر پسند عناصر ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ سکیورٹی فورسز دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ انشاءاللہ مشترکہ کوششوں سے جلد دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہوگا۔
مشترکہ کوششوں سے جلد دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہوگا:راجہ پرویز اشرف
















