ٹیم نے مقابلہ کیا، شکست سے بہت زیادہ مایوسی ہوئی: بابر اعظم

چنائی (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم نے مقابلہ کیا لیکن شکست سے بہت زیادہ مایوسی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست پر بابراعظم نے ردعمل دیا اور کہا کہ 10 سے 15 رنز کم بنائے۔انہوں نے کہا کہ شکست سے پوری ٹیم کو مایوسی ہوئی، اگلے میچز میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔