کراچی (مشرق نیوز) قومی ائیر لائن پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان معاملات طے پاگئے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی ایس او اور پی آئی اے انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد آئندہ چند روز میں ایندھن کی فراہمی بڑھنا شروع ہوجائے گی اور پروازوں کا شیڈول معمول پر آنا شروع ہو جائیگا۔
دوسری جانب ائرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس او نے پی آئی اے کی قرض کی سہولت 50 کروڑ روپے کردی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی ائرلائنز کو ایندھن کی ترسیل بڑھنے سے فلائٹ آپریشن میں بہتری آئےگی۔
پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان معاملات طے پاگئے
















