بہاولپور پولیس ان ایکشن، ڈکیت گینگ گرفتار، ریکور رقم مالکان کے حوالے

بہاولپور(قاسم بھٹی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات کی روشنی میں تھانہ صدر بہاولپور پولیس کی کامیاب کارروائی، راہگیروں کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار۔ چھینی گئی رقم برآمد کے اصل مالک کے حوالے کردی گئی۔عوام الناس کو لوٹنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، ڈی پی اوتفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی کمانڈ میں شہریوں کو ریلیف مہیا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ چند ماہ قبل تھانہ صدر بہاولپور کے علاقہ میں دو کس ملزمان راہگیر سے رقم چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور مو ثرحکمت عملی سے اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان صابر اور فرحان سہیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھینی گئی رقم برآمد کر لی۔ پولیس نے ریکور شدہ رقم مدعی مقدمہ کے حوالے کر دی۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے بہترین کارکردگی پر تھانہ صدر بہاولپور پولیس کو شاباش دی۔