اسلام آباد (مشرق نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے مراد سعید، عمر ایوب اور علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے 10 رہنماوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
جوڈیشل کمپلیکس حملہ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تحریک انصاف کے 10 رہنماوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے جن میں مراد سعید، عمر ایوب خان اور علی امین گنڈاپور بھی شامل ہیں۔
عدالت نے طلب کئے جانے کے باوجود مسلسل غیر حاضری پر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ دیگر ملزمان میں شبلی فراز، فرخ حبیب، حماد اظہر، علی نواز اعوان، حسان خان نیازی، عمر سلطان اور کرنل (ر) عاصم بھی شامل ہیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا، ملزمان جہاں نظر آئیں، انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔
مراد سعید، عمر ایوب سمیت 10 پی ٹی آئی رہنماوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

















