چناب نگر:ہسپتال ، میڈیکل سٹوروں پر انسولین بلیک میں فروخت

چناب نگر(نمائندہ خصوصی) ہسپتال اور میڈیکل سٹوروں پر انسولین نا یاب، شوگر کے مریض سخت ذہنی اذیت کا شکار ہو گئے۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال اور شہر کے میڈیکل سٹوروں پر انسولین کی عدم دستیابی ہو نے کی وجہ سے شوگر کے مرض میں مبتلا غریب افراد انسولین کے حصول کےلئے خوار ہو کر رہ گئے ہیں اگر کسی میڈیکل سٹور پر انسولین دستیاب ہے تو میڈیکل سٹور مالک بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کےلئے مبینہ طور پر اسے بلیک میں فروخت کررہا ہے جبکہ تمام حا لات کا علم ہو نے پر بھی محکمہ صحت کے ذمہ داران خا موش تما شائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

شو گر کے مرض میں مبتلا افراد نے حکومت وقت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال سمیت میڈیکل سٹوروں پر کنٹرول قیمت پر انسولین کی دستیابی کو فوری یقینی بنا یا جا ئے۔