لاہور(کورٹ رپورٹر)تاحیات نااہلی قانون میں ترمیم کےخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے فریقین سے جواب طلب کرلیا،جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری مشکور کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا الیکشن کمیشن ایکٹ میں ترمیم کر کے تاحیات نااہلی مدت کو ختم کر کے 5 برس کردیا گیا، سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 62ایف ون کی پہلے ہی تشریح کر چکی ،استدعا ہے عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے اقدام کالعدم قرار دے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا ترمیم قومی اسمبلی میں ہوئی ،کوئی تعلق نہیں، عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ نے جواب دینا ہے تو دے دیں ورنہ وفاق جواب داخل کرے، وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب جمع کرانے کےلئے مہلت کی استدعا کردی، عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
تاحیات نااہلی قانون میں ترمیم کےخلاف جواب طلب

















