مقبوضہ بیت المقدس (مشرق نیوز) عرب الاھلی ہسپتال کے قتل عام کے دوبارہ ہونے کے خدشات کے جلو میں غزہ کے تمام ہسپتالوں کو اسرائیل کی طرف سے ایک انتباہ موصول ہوا ہے کہ اگر انہیں خالی نہ کیا گیا تو وہ بغیر وقت ضائع کیے ان پر بمباری کر دیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی انفارمیشن سینٹر نے اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں الشفا ہسپتال اورالقدس ہسپتال کے اطراف میں بمباری کی ۔فلسطینی ہلال احمر کے میڈیا افسر نیبال فرسخ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے 25 ہسپتالوں کو خالی کرنے کیلئے کہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ہمارے لئے غزہ میں القدس ہسپتال کو خالی کرنے کیلئے کوئی وقت مقرر نہیں کیا۔
الشفا اور القدس ہسپتالوں کے اطراف میں بمباری

















