پاکپتن (اختر شاہ کھگہ)بااثرافراد نے مبینہ طور پرسرکاری سولنگ اکھاڑ کر لاکھوں روپے کی سرکاری اینٹیں غائب کر دیں اور سرکاری سولنگ پر قبضہ کر لیا ۔
نواحی گاﺅں چھوٹی راکھ خورد 18ایس پی کے رہائشی سرور نے اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن اوردیگر اداروں کو دی گئی درخواست میں بتایاہے علاقے کے بااثر مبارک علی ولد رحمت علی اور اس کے حقیقی بیٹوں شکیل ، تنویر، نویدآ رائیں وغیرہ نے سرکاری سولنگ اکھاڑ کر لاکھوں مالیت کی اینٹیں اپنے گھر لے گیا اوراینٹیں غائب کر دیں ، ملزم بااثر ہے اس سے قبل بھی 2014میں سولنگ کی اینٹیں چوری کی تھیں اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تھیں جس کا مقدمہ بھی درج ہوا ہے۔
مقدمہ درج ہونے کے بعد مذکورہ شخص نے اینٹیں سولنگ پر دوبارہ لگا دی تھیں اب پھر وہی حرکت کی ہے اور سرکاری سولنگ کی اینٹیں اکھاڑ کر چوری کر لی ہیں اور سڑک پر قبضہ کر لیا ہے ،ہمارے استفار پر ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی ہیں، سرور سنگلہ کے مطابق اینٹیں چوری کرنے والا ایف آ ئی اے کا ریٹائرڈ ملازم ہے اور پورے گاﺅں کیلئے عذاب بنا ہوا ہے پورے گاﺅں میں بدمعاشی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے محمد سرور سنگلہ چیف جسٹس ، وزیر اعظم ، ڈی جی ایف آ ئی اے وزیر اعلی پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب، آ ئی جی پنجاب و دیگر اعلیٰ حکام سے ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
پاکپتن:بااثرافراد کا سرکاری سولنگ پر قبضہ، اینٹیں غائب کر دیں
















