فیصل آباد(اشفاق مغل )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی صدارت میں ہواجس میں انسدادی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا،ڈپٹی کمشنر نے ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ بلاتعطل جاری رکھنے کا حکم دیا اور کہا ان ڈور سرویلنس پر فوکس کیا جائے کیونکہ درجہ حرارت میں کمی کے باعث اب مچھر گھروں میں موجود ہے لہذا گھروں میں پانی جمع نہ رہنے دیں۔
انہوں نے شہریوں کی آگاہی کا سلسلہ بھی جاری رکھنے کی تاکید کی ، دریں اثناءڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے سبزی منڈی سدھار کا دورہ کیا اورپھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کی نگرانی کی،انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کو ہر بولی کے موقع پر موجود رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ صارفین کو معیاری اشیاءکم قیمتوں پر فراہم کرنا ترجیح ہے،انہوں نے ہدایت کی کہ دکانداروں کے پاس جاری شدہ ریٹ لسٹ بروقت پہنچائی اورمقررہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی ہونا چاہیے۔
ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ بلاتعطل جاری رکھی جائے:عبداللہ نیئر
















