گلبرگ میں پہلی کمرشل نرسری کا افتتاح ،ویمن چیمبر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے: محسن نقوی

لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گلبرگ میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچرکی کمرشل نرسری کا افتتاح کردیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نرسری کا دورہ کیااور نرسری میں رکھے پھول اور پودے دیکھے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے فلاور شاپ کا بھی معائنہ کیا اورگلدستہ کی کوالٹی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور میں مزید فلاور شاپس قائم کرے گی۔لاہورکی طرز پر ملتان،گوجرانوالہ،فیصل آباد اوردیگر شہروں میں بھی فلاور شاپس قائم کی جائیں گی۔ڈی جی پی ایچ اے نے نرسری میں پودوں اورپھولوں کی اقسام کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ کمرشل نرسری سے شہری سستے داموں پودے، پھول اور گلدستے خرید سکیں گے ۔ پودے، پھول اور گلدستے گھر پر فری ڈلیوری کی بھی سہولت ہو گی ۔ نرسری پر پودوں اور پھولوں کی400سے زائد اقسام دستیاب ہیں۔ نرسری پر لوکل اورغیر ملکی پودے فراہم کیے جائیں گے۔پی ایچ اے لینڈ سکیپ ڈیزائنگ اورپلاننگ سروس بھی فراہم کریگی۔سیکرٹری ہا¶سنگ،سیکرٹری اطلاعات،کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او،ڈی جی پی آر،ڈی آئی جی آپریشنز،ڈپٹی کمشنر اور ڈی جی پی ایچ اے بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دریں اثناء”محسن سپیڈ راولپنڈی رنگ روڈ پر “ ، وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کا دورہ کیا۔وزیراعلی نے منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے کمشنر راولپنڈی اور ایف ڈبلیو او کے حکام کو ضروری ہدایات دیں ۔وزیراعلیٰ نے خالصہ خورد اڈیالہ انٹرچینج کی سائٹ کا معائنہ کیا اور پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے راولپنڈی رنگ روڈپراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم دیااور کہا کہ اضافی ورک فورس لگا کر کام کی رفتار تیز کی جائے۔ وزیراعلی نے نیسپاک کو پراجیکٹ سے متعلق ڈرائنگ کا کام جلد فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ارتھ ورک سلو ہے،اسے تیز کیا جائے اورڈمپرز کی تعداد بڑھائی جائے۔وزیراعلی نے کمشنر راولپنڈی کو پراجیکٹ کا باقاعدگی سے وزٹ کر کے رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کو خود مانیٹر کروں گا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس کا بھی دورہ کیا۔ ایف ڈبلیو او کے کرنل ندیم نے ارتھ ورک کے کام کے بارے بریفنگ دی۔وزیر اعلی محسن نقوی کو پراجیکٹ سے متعلقہ دیگر امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ 38.3کلو میٹر طویل اور6لین پر مشتمل ہوگا۔صوبائی وزیر ڈاکٹرجمال ناصر،کمشنر،آرپی او،سی پی او،ڈپٹی کمشنر اور ایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ علاوہ ازیں نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے ڈاکٹر شہلا جاوےد اکرم کی سربراہی مےں ویمن چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی۔ڈاکٹر شہلا جاوےد اکرم نے وےمن چےمبر آف کامرس کی کارکردگی اوردےگر امور کے بارے مےں آگاہ کےا۔وزیراعلی محسن نقوی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب مےں کاروبار مےں آسانےاں پےدا کرنے کےلئے ون ونڈو آپرےشن کا آغاز کررہے ہےں ۔ون ونڈو آپرےشن کے ذرےعے متعدد اےن او سےز اےک ہی چھت تلے دستےا ب ہوںگے ۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ وےمن چےمبر آف کامرس سے متعلقہ مسائل کو ترجےحی بنےادوں پر حل کےا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پائےدار ترقی کےلئے خواتےن کا عملی مےدان مےں موثر کردار ناگزےر ہے ۔پاکستان کی نصف سے زائد آبادی خواتےن پر مشتمل ہے،خواتےن کی ترقی کے بغےر معاشرہ آگے نہےں بڑھ سکتا۔صنعت و تجارت سے وابستہ خواتےن معےشت کی مضبوطی مےںمردوں کے شانہ بشانہ ہےں۔ویمن چمبر آف کامرس کے وفد میں سحرملک، قیصرہ شیخ،صائمہ اقبال،عائشہ خرم،شازیہ طفیل، عائشہ ناصر، فلاحت عمران ،فرح جہانگےر، شازیہ سلیمان،صبا مبارک،طاہرہ نسیم،سارہ مدثر،رخسانہ ظفر اوردےگرخواتےن شامل تھیں۔صوبائی وزیرصنعت و زراعت ایس ایم تنویر، سیکرٹری صنعت اورایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن بھی اس موقع پر موجودتھے۔