لاہور(کورٹ رپورٹر)معافی مانگنے پر شہری کو چانس دینا چاہیے، لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی 2 مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کیا ۔
عدالت نے کہا خدیجہ شاہ نے متنازع ٹوئٹ بعد میں ڈیلیٹ کردی اور معافی بھی مانگی، ریاست ماں جیسی ہوتی ہے اور معافی مانگنے پر شہری کو چانس دینا چاہیے،2 رکنی بنچ نے فیصلے میں قرارد یا عدالتیں شہریوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے ہیں، پراسیکیوشن کے پاس خدیجہ شاہ کےخلاف جناح ہاو¿س میں آگ لگانے کا کوئی ثبوت نہیں، ملزمہ 25 مئی سے گرفتار ہے تاحال ٹرائل شروع نہیں ہوا، عدالت ضمانت منظور کرنے کا حکم دیتی ہے۔
فیصلے میں مزید کہا گیاعسکری ٹاور کیس میں بھی گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے ،مزید انکوائری درکار ہے، عدالت ضمانت منظور کرنے کا حکم دیتی ہے۔
معافی مانگنے پر شہری کو چانس دینا چاہیے، لاہور ہائیکورٹ

















