اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عام انتخابات اور فوجی عدالتوں کے کیس مقرر کرنے کا عندیہ دیدیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے پاک عرب ریفائنری ملازمین کیس پر سماعت کی،ملازمین کے وکیل نے استدعا کی پاک عرب ریفائنری ملازمین کا کیس 15 دن کے بعد مقرر کر دیں،التوا کی استدعا پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا سپریم کورٹ میں عام انتخابات اور سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیس مقرر ہونےوالے ہیں،سپریم کورٹ میں مشکل مقدمات آنےوالے ہیں دیگر کیسز سننا مشکل ہو گا،کیس کو 2ماہ بعد مقرر کریں گے۔
بعدازاںسپریم کورٹ نے پاک عرب ریفائنری کیس 2ماہ کےلئے ملتوی کر دیا۔
دوسری جانب جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جمعہ کو طلب کر لیاگیا،چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے جج کےلئے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ عرفان سادات کا نام تجویز کردیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہائی کورٹ کے ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کےلئے طریقہ کار پر تجاویز بھی طلب کرلی گئیں۔
چیف جسٹس نے عام انتخابات اور فوجی عدالتوں کے کیس مقرر کرنے کا عندیہ دیدیا

















