”نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس ٹیرف کا یکساں نظام “

اسلام آباد(بیورورپورٹ) نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس ٹیرف کا یکساں نظام متعارف کرانے کی تجویز دےدی گئی۔

ذرائع کے مطابق یکساں نظام ٹیرف متعارف کرانے سے نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس مہنگی ہوگی،سوئی سدرن کی نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس فی ایم ایم بی ٹی یو 2600 روپے کرنے سے قیمتوں میں 1400 روپے تک اضافہ ہوسکتاہے،سوئی ناردرن کی نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس سستی ہوگی ۔

یکساں نظام ٹیرف متعارف کرانے کیلئے سمری آئندہ ای سی سی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے،آئی ایم ایف نے بھی ملک بھر کی نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے یکساں نظام ٹیرف کی تجویز دی ۔