اسلام آباد (بیورورپورٹ)عالمی برادری فلسطین کو فوری آزاد ریاست اور بیت المقدس کو دارالحکومت تسلیم کرے، قومی فلسطین کانفرنس نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق اسرائیلی جارحیت کو روکنے کےلئے مو¿ثر اقدامات کئے جائیں، غزہ کے شہریوں کےلئے خوراک، ادویات و بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اقوام متحدہ و دیگر ادارے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کےلئے اقدامات کریں۔
قومی فلسطین کانفرنس کے اعلامیے میں مزید کہا گیاعالمی برادری اسرائیل پر دباو¿ ڈال کر مزید بمباری رکوائے، سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے فریقین کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے، اہل فلسطین کی بنیادی ضروریات کےلئے عالمی فلسطین فنڈقائم کیا جائے،اعلامیے کے مطابق حکومت مسئلہ فلسطین کےلئے سیاسی کردار ادا کرے، فلسطین میں جنم لیتے انسانی المیے پر عالمی طاقتوں کی مجرمانہ چشم پوشی پر احتجاج کرتے ہیں،انسانی حقوق کی تنظیموں کو جنگی جرائم کے ذمے داروں کو کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے۔
دنیا فلسطین کو آزاد ریاست، بیت المقدس کو دارالحکومت تسلیم کرے، قومی کانفرنس

















