کراچی (مشرق نیوز) تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے علاوہ دیگر درخواستوں پر جواب جمع کرا دیا۔ ایف آئی اے انکوائری کے خلاف سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر کی درخواستوں کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے مقدمہ درج کرنا چاہتی ہے مگر حکم امتناع سے کارروائی متاثر ہے۔ عدالت نے کہا کہ آپ انکوائری جلد مکمل کر لیں حکم امتناع کا معاملہ آئندہ سماعت پر دیکھیں گے۔ سندھ ہائی کورٹ نے درخواستوں پر سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے جواب جمع کرا دیا

















