لاہور ( خبر نگار)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے علی الصبح بند روڈکے زیر تعمیر کنٹرولڈ ایکسس کوریڈورپراجیکٹ کا دورہ کیا اورنیازی چوک تا بابو صابوتک بننے والے میگا پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ ،سائٹ پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔
محسن نقوی نے ہدایت کی تعمیراتی کاموں کے دوران بند روڈ پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں،،سی ٹی او خود مانیٹر کریں اورمزیدوارڈنز کو تعینات کیا جائے،وزیراعلیٰ نے بند روڈ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاپراجیکٹ کی تکمیل سے لاہور کے کسی بھی علاقے سے موٹر وے تک فوری رسائی ممکن ہوگی،کنٹرولڈ ایکسس کوریڈورسے وقت اور ایندھن کی مد میں کروڑوں کی بچت ہو گی۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مراکش کےلئے نامزد پاکستانی سفیر سمیع ملک نے ملاقات کی،محسن نقوی نے کہا مراکش برادر اسلامی ملک ہے،پاکستان اور مراکش کے مابین ثقافت، سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کے بے پناہ مواقع موجودہیں،امید ہے آپ سفیر کی حیثیت سے عوامی اورحکومتی سطح پرباہمی رابطو ں کومزید بڑھائیں گے۔
وزےراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے برطانوی پارلےمنٹ کے رکن خالد محمود بھی ملے،محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان ،برطانیہ ترقی وخوشحالی کے مضبوط پارٹنر ہیں، سماجی شعبوں میں بہتری کیلئے برطانوی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،معیشت کی مضبوطی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کرسکتے،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے جامع پالیسی لا رہے ہیں۔
مزید برآںنارووال میں ریپ کیس واقعہ کے بعد ڈپٹی کمشنر نارووال واضح ہدایات کے باوجود موقع پر نہ پہنچے،ڈپٹی کمشنر نارووال بغیر اجازت سٹیشن بھی چھوڑ کر کسی دوسرے شہر موجود تھے،وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے فرائض سے غفلت پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نارووال کو فوری طور عہدے سے تبدیل کرکے او ایس ڈی کر دیا،محسن نقوی نے کہا سرکاری افسروں کا ایسا رویہ نا قابل برداشت ہے۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















