ٹرانسپورٹرز کرائے کم کرکے عوام کو ریلیف دیں،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا ہے پٹرول ،ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد ٹرانسپورٹ شعبے پر لازم ہے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے کرایوں میں کمی کرے۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات نے کہا نگران حکومت کےلئے جیسے ہی ممکن ہوا پٹرول 40اور ڈیزل 15روپے لٹر سستا کر دیا جب جب قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹرانسپورٹ شعبے نے مال برداری و کرایوں میں اضافہ کیا اب ٹرانسپورٹرزپر لازم ہے کرایوں میں کرکے عوام کو ریلیف دےں،صوبائی و ضلعی انتظامیہ کو معاملے پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔