افغانستان سے انگلینڈ کی اپ سیٹ شکست نے پوائنٹس ٹیبل کو دلچسپ بنادیا

اسلام آباد (مشرق نیوز) ورلڈکپ میں ہفتے کو پاکستان کی بھارت سے شکست اور پھر اتوار کے روز انگلینڈ کی افغانستان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست نے پوائنٹس ٹیبل کو مزید دلچسپ بنادیا۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جس نے 3 میچز کھیلے اور تینوں میں کامیاب رہا، بھارتی ٹیم کا نیٹ رن ریٹ 1.821 ہے۔دوسری پوزیشن اس وقت نیوزی لینڈ کی ہے، یہ بھی ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ٹیم رہی جس نے 3 میچز کھیلے اور تینوں میں کامیابی حاصل کی، کیوی ٹیم کا نیٹ رن ریٹ 1.604 ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ اس وقت تیسری پوزیشن پر ہے جس کے 4 پوائنٹس ہیں، جنوبی افریقہ نے 2 میچ کھیلے اور دونوں میں کامیاب رہا، ٹیم کا نیٹ رن ریٹ 2.360 ہے۔اسکے علاوہ پاکستانی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے جس نے 3 میچز کھیلے اور 2 میں کامیابی حاصل کی، پاکستان کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.137 ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر پانچواں نمبر انگلینڈ، چھٹا افغانستان، ساتواں بنگلہ دیش، آٹھواں سری لنکا، نواں نیدرلینڈز اور دسواں حیران کن طور پر آسٹریلیا کا ہے۔