اسلام آباد (بیورورپورٹ)غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کا بڑے پیمانے پر باب دوستی سے انخلا مزید تیز ہوگیا ۔
کنٹرول روم کے مطابق یکم اکتوبر سے اب تک 6 ہزارسے زائد افغان شہری وطن واپس جا چکے ،مختلف شہروں سے فارن ایکٹ میں گرفتار 500سے زائد افغانی ڈی پورٹ بھی کیے گئے ،سپن بولدک و قندھار سے صرف الیکٹرانک افغان شناختی دستاویز پر آنے کی اجازت ہے جبکہ افغان طالبان نے پاکستانیوں کے شناختی کارڈ پر باب دوستی سے پیدل آمد و رفت روکدی۔
غیر قانونی افغانیوں کاانخلا تیز،6ہزار سے زائد کی واپسی

















