مصطفی آباد:تجاوزات مافیا بے لگام، مین بازار اور فیروز پور روڈ سکڑ کر رہ گیا

مصطفی آباد/ للےانی(نمائندہ خصوصی) تجاوزات نے مصطفی آباد کے بازار گم کر دےے ۔مےن بازار اور فےروزپورروڈ اےک گلی بن کر رہ گئی۔ٹرےفک کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ،بازار کی تنگی کی وجہ سے خواتےن سے چھےڑ چھاڑ معمول بن گئی ،سی او مےونسپل کمیٹی لمبی تان کر سوگے۔

مصطفی آباد للےانی مےں تجاوزات نے مےن بازار،انصاری مارکےٹ ،سبزی منڈی کے علاقے کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ مےں لے لےا ہے ۔دکانداروں نے کئی کئی فٹ باہر شےڈ اور پھٹے لگا لئے ہیں جس کی وجہ سے بازار گلی بن کر کر رہ گئے ہیں ۔خواتےن،بچوں اور بزرگوں کا گزرنا کارمحال بن ہوچکاہے ۔بازار کی تنگی کی وجہ سے خواتےن کے ساتھ چھےڑ چھاڑ بھی معمول بن چکی ہیں ۔سکول اور کالج کی طالبات کےلئے بازار سے گزرنا کانٹوں پر چلنے کے مترادف بن چکا ہے ۔کئی طالبات اس وجہ سے تعلیم چھوڑ کر گھر بےٹھ چکی ہیں ۔

مےن فےروز پور رڈ پر بھی تجاوزات نے حادثات کو معمول بنا دےا ،سی او مےونسپل کمیٹی کی غفلت کی وجہ سے تجاوزات کرنے والوں کی موجیں لگی ہوئی ہیں کےونکہ سب جان چکے ہیں کہ سی او صاحب نے صرف اپنا ڈےوٹی ٹائم پورا کرنا ہوتا ہے ۔کسی بھی قسم کی کاروائی کا کوئی خدشہ تک نہیں ہے ۔سی او مےونسپل کمیٹی کی لاپرواہی اور غفلت کی سزا اہلےان مصطفی آباد کو مل رہی ہے ۔شہرےوں نے ڈی سی قصور محمد ارشد بھٹی ،وزےراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اپیل کی ہے اس بابت نوٹس لے کر تجاوزات کا خاتمہ کرواےا جائے ۔