اسلام آباد (بیورورپورٹ) ملکی زر مبادلہ ذخائر 7لاکھ ڈالر کم ہوگئے،سٹیٹ بینک کے مطابق 6اکتوبر کو ختم ہوئے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 7لاکھ ڈالر کم ہوکر 13ارب 3کروڑ ڈالر رہے۔
اعلامیے کے مطابق سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 3کروڑ 13لاکھ ڈالر اضافے سے 7ارب 64کروڑ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3کروڑ 20لاکھ ڈالر کم ہوکر 5 ارب 38 کروڑ ڈالر رہے۔
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 7لاکھ ڈالر کمی


















