لکھنﺅ(مشرق نیوز)کینگروز 177پر ڈھیر،پروٹیز نے میچ134رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا۔
رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے، ڈی کوک 109 اورایڈم مارکرم 56 رنز کےساتھ نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں کینگروز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیںاور پوری آسٹریلوی ٹیم 41 ویں اوور میں صرف 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی،جنوبی افریقہ کی جانب سے کاگیسو ربادا 3، کیشو مہاراج ، مارکو جانسن اور تبریز شمسی نے 2،2 جبکہ لونگی نگیڈی نے ایک وکٹ حاصل کی،جنوبی افریقہ نے مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی جبکہ آسٹریلیاکودوسری شکست کاسامنا کرنا پڑا۔
کینگروز 177پر ڈھیر،پروٹیز 134رنز سے فاتح


















