پاکستان کاخسارہ8ارب سے تجاور کرجائےگا،آئی ایم ایف

کراچی(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف نے پاکستان کامالی خسارہ 8ارب سے متجاوز ہونے کی پیشگوئی کردی۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈنے اپنی رپورٹ میں کہامجموعی قرضوں کی شرح بھی 60فیصد کی قانونی حد کے مقابلے رواںسال بھی 72فیصد سے زیادہ رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے مالی خسارے کا ہدف6ہزار 905ارب مقرر کر رکھا ہے تاہم آمدن سے زیادہ اخراجات کے باعث رواںسال پاکستان کا مالی خسارہ ہدف سے 1137ارب زیادہ ہونے کا تخمینہ ہے، اخراجات مجموعی آمدن کے مقابلے تقریبا دوگنا تک پہنچنے کا امکان ہے۔